پابندی لگا دی گئی

لاہور (پی این آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو ٹرکوں، بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی سموگ مہم کے تحت لودھراں، اوکاڑہ، وہاڑی اور سرگودھا میں 6 بھٹے گرا دیے گئے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 3 صنعتی یونٹ، 1 سٹیل رولنگ مل، 1 ٹیکسٹائل یونٹ، 1 رائس مل کو سیل کر دیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بغیر ترپال اور سموگ رولز پر عمل نہ کرنے والی ریت کی 64 ٹرالیاں بھی بند کر دیں، سڑکوں پر پانی کا چھڑکاﺅ اور صفائی بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمرشل جنریٹرز اور بار بی کیو پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا، قوانین کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کئے گئے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ آج کے اقدامات 8 سے 10سال میں سموگ کے خاتمے کی بنیاد بنیں گے، فضائی آلودگی کے خلاف جنگ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کی جنگ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close