لاہور (پی این آئی) وائس چیئرپرسن اورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک نےوزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ملکی معیشت کیلئے دن رات محنت کرنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انکی فلاح کیلئے وفاق اور پنجاب ملک کر اقدامات کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز انکے دل کے انتہائی قریب ہیں اور اوورسیز وزارت، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن، اور اوورسیز کمیشن میں پہلی فرصت میں تعیناتیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کام کرنے پر اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی۔
وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ او پی ایف اور او پی سی پنجاب ملکر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے۔ بیرسٹر امجد ملک نے اقتصادی پہیہ گھمانے اور سٹاک ایکسچینج کو بلند سطح پر لیجانے پر حکومت کو مبارکباد دی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اگر 9 مئی کے بلوائیوں کے وقت پر ٹرائل ہو جاتے تو اب والی صورتحال مختلف ہوتی۔انہوں نے تارکین وطن کیلئے سپیڈی ٹرائل کورٹ کا قانون پاس کروانے اور پی آئی اے کی یورپ میں ڈائریکٹ فلائٹ کی پابندی کے خاتمے پر وزیراعظم اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں