گندم کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ کھاد کے بعد گندم کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ بھی نیچے آگئے۔

مارکیٹ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ میں زبردست کمی آرہی ہے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کا ریٹ تصدیق شدہ بیج 6300 کی بجائے 4500 روپے فی بیگ پر آگیا ہے۔ تصدیق شدہ بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے خصوصی مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلر کے پاس دستیاب ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور بھائیوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ پنجاب کے کاشتکار کے ساتھ کھڑے ہیں او رکھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافے اور کاشتکار کی خوشحالی کے ویژن کو پورا کریں گے۔ مزید برآں چین کی طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے لئے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی۔ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے،جس کے تحت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کے 8 روزہ وزٹ کے دوران بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کرینگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک چین کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں