صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)صحافی مطیع اللہ جان کی حراست کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کرلیا گیا،مطیع اللہ کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کیاگیا،مطیع اللہ جان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیااور پولیس سٹیشن مارگلہ منتقل کر دیاگیا۔ایف آئی آرکے مطابق مطیع اللہ جان کی گاڑی کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہوا،متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نشے کی حالت میں تھا، مطیع اللہ جان کو آج انسداد ہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close