افغان شہریوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این او سی اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اگر کسی افغان شہری کو اسلام آباد میں رہنا ہے تو ڈی سی آفس سے این او سی لینا ہوگا اور 31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد کی حدود میں نہیں رہ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی ترجیح ہے کہ زندگی معمول پر آجائے، جو تھوڑی بہت چیزیں رہ گئیں وہ شام تک روٹین پر آجائیں گی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کسی پولیس والے کے پاس گن نہیں تھی، پروپیگنڈا کیا گیا کہ 33 لاشیں ایک اسپتال میں ہیں، انہیں اپنی شرمندگی چھپانے کا کوئی طریقہ نہیں مل رہا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کے احتجاج میں افغان شہری بھی شامل ہیں جب پنجاب حکومت نے بھی احتجاج میں شریک افغان شہریوں کی شناخت سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close