بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے کنٹینر کو جلا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گزشتہ روز جلنے والا بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈاپور کا کنٹینر توجہ کا مرکز بن گیا۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گزشتہ روز بشریٰ بی بی اورعلی گنڈاپور کا مرکزی کنٹینر گزشتہ رات نذر آتش کردیا گیا تھا جو اب اسلام آباد کے بلیو ایریا میں لوگوں کی توجہ کا مزکز بنا ہوا ہے۔ جلے ہوئے کنٹینر کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ اقدامات کررہی ہے تاہم لوگ جل کر خاکستر ہونے والے کنٹینر کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کا احتجاجی مارچ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کل اسلام آباد میں داخل ہوا تھا، دونوں رہنماؤں نے اسی کنٹینر پر سوار ہوکر کئی مرتبہ خطاب بھی کیا تھا تاہم حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close