پی ٹی آئی احتجاج سے پکڑے گئے افغان شہریوں سے متعلق بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی احتجاج سے پکڑے گئے افغان شہریوں کی شناخت جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ 9 مئی ہو یا 24 نومبر ان کا احتجاج ناکام ہوا، پی ٹی آئی 5 بار احتجاج کی کال دے چکی مگر ہر بار ناکام ہوئی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوکارکنوں کی تنقید کا سامنا رہا، علی امین کی گاڑی کو کل کارکنوں نے آگ لگائی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہا جاتا رہا بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق نہیں لیکن کل میاں کی رہائی کے لیے بضد تھیں مگر پھر گزشتہ رات احتجاج سے فرار ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایاگیا، ان کے اپنے بچے باہر ہیں، احتجاج میں لوگوں کے بچوں کو کھانا میسرنہ تھا۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ احتجاج میں پکڑے گئے افغان شہریوں کا ریکارڈ جلد سامنے آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close