گیس کے ستائے شہریوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے سوئی گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق بعض علاقوں میں لوڈمینجمنٹ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں سوئی گیس صارفین گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں۔شہر میں اس سال بھی سردیاں شروع ہوتے ہی سوئی گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہے۔ گھریلو کے علاوہ تندور اور ہوٹلوں میں گیس صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وادی کوئٹہ میں ان دنوں کم سے کم درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ایسے میں شہری گیس مہنگے داموں گیس سیلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ صبح ناشتے کا ٹائم ہوتا ہے، ناشتہ بھی مشکل سے بنایا جاتا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا دعویٰ ہے کہ کوئٹہ میں سوئی گیس پائپ لائنز کے متعدد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں تاکہ سوئی گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو، ایسے میں صارفین کا مطالبہ ہے کہ شدید سرد موسم سے قبل سوئی گیس پریشر میں بہتری لائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close