پی ٹی آئی قافلہ زیر پوائنٹ پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پل پہنچ گیا اور وہاں ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جبکہ گزشتہ رات ہونے والی جھڑپ میں رینجرز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب تعینات کر دی گئی اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان زیرو پوائینٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں جہاں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جاری ہے جبکہ مظاہرین پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ زیرو پوائنٹ کے مقام سے آگے ریڈ زون کی حدود شروع ہو جاتی ہے جہاں پر انتظامیہ کے بقول فوجی اہلکار تعینات ہیں۔اس سے قبل تحریک انصاف کے قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا جب کہ اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرلی گئی۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں