بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عوام نے 24 نومبر کی پی ٹی آئی کی کال مسترد کردی ہے، سندھ سے کوئی رضاکارانہ طور پر اس احتجاج کے لیے نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھا شخص عوام کی زندگی اجیرن کر رہا ہے، ان کا ایجنڈا ون پوائنٹ ہے کہ انہیں جیل سے نکالا جائے، کے پی حکومت سرکاری وسائل احتجاج کے لیے استعمال کر رہی ہے۔شرجیل میمن نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس روزگارکے لیے کچھ پیسے بینک اور کچھ پیسے سندھ حکومت دے گی، نوجوان کچھ پیسے دے کر ٹیکسی کا مالک بن جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close