بشریٰ بی بی کیلئے ایک اور بری خبر

گوجرانوالا(پی این آئی )گوجرانوالا میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گوجرانوالا پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں ٹیلی گرافٹ ایکٹ کے تحت درج کیاگیا ہے۔خیال رہےکہ اس سے قبل بشریٰ بی بی کے خلاف ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، لیہ اورگوجرانولا میں بھی مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔یہ مقدمات بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر درج کیےگئے ہیں۔

بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھاکہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔بشریٰ بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close