پی ٹی آئی کارکنان نے ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گوجرانوالہ (پی این آئی)گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ایس ایچ او پر تشدد کرتے ہوئے ضلعی صدر میاں ارقم کو پولیس حراست سے چھڑا لیا ۔

تتلے عالی میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ، ضلعی صدر میاں ارقم کو حراست میں لیئے جانے پر کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، پی ٹی آئی کارکنان نے ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے میاں ارقم کو چھڑوا لیا ، میاں ارقم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے تاہم تحریک انصاف کے چھ کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close