سیکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا میں بڑی کامیابی مل گئی

راولپنڈی (پی این آئی) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں 2 کامیاب کاروائیوں میں 3 خوارج ہلاک اور 3 زخمی کردیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 اور 22 نومبر کو خیبرپختونخواہ میں 2 کاروائیاں کیں۔ سکیورٹی فورسز نے کاروائیوں میں 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باڑہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔باڑہ میں کاروائی کے دوران 2 خوارجی دہشتگردوں حق یار آفریدی اور گلا جان کو ہلاک کردیا گیا۔ اسی طرح جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل وحرکت دیکھی گئی۔ خوارج کا گروہ پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے مئوثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ایک خوارجی کو ہلاک اور 3 خوارجیوں کو زخمی کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close