لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکولوں کو طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ دینےکا حکم دے دیا۔
اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے دوران کیس ریمارکس دیے کہ اسکولوں کے بچے اسکولز کی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر اسکول آئیں، جو اسکول انتظامیہ احکامات کو نہیں مانے گی، اسے سیل کردیا جائے، کوئی اسکول والدین کو لکھ کر نہ بھیجے کہ ہم بچوں کے ذمہ داری نہیں لیں گے۔
عدالت نے کہا کہ ٹرانسپورٹ حکام گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق 15 دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کریں، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ہر 3 ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کرے۔لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اور پرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہیے۔عدالت نےتین سالہ بچی امل سکھیرا کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والی موبائل یونٹس کا افتتاح کرنےکی ہدایت کی اور کارروائی 26 نومبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں