خیبر پختونخوا پولیس پر بڑی پابندی عائد

یبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں پر جلسے جلوسوں میں سیاسی نمائندوں کے ساتھ بطور سیکیورٹی اہلکار شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

چیف سیکریٹری کے پی نے ملازمین کو سرکاری وسائل استعمال نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، سرکاری ملازمین کو قانون اور آئین کے مطابق فرائض کی انجام دہی کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری کے پی نے آئی جی خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبائی اداروں اور انتظامیہ سربراہان کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ عوام کو بلا خوف و خطر تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، ہم قانون اور آئین کے تحت قوم کے خادم ہیں، ہمیں قانون اور آئین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، تمام ملازمین بلا خوف و خطر قانون و آئین کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین سیاسی ہمدردی سے بالاتر ہوکر غیر جانب داری سے فرائض ادا کریں، سیاسی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے قانون کی پاس داری کو یقینی بنائیں، ہمارا الائنس ریاست اور آئین کے ساتھ ہے کسی سیاسی جماعت سے نہیں، سرکاری وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت نہ کیا جائے، بطور پبلک سرونٹ آئین، قانون اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کےلئے اقدامات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close