اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف تاجروں کی اپیل پر فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(پی این آئی)عدالت نے مزید کہا کہ مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوتا تو فریقین امن و امان کی صورتحال یقینی بنائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ داخلہ کو بھی مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر فریقین سے تحریری جواب بھی طلب کرلیا۔کیس کی سماعت 27 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ تاجر رہنماؤں کی جانب سےپی ٹی آئی احتجاج کےخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں فوری سماعت کی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close