ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

لاہور (پی این آئی) حکومت پنجاب کی طرف سے لاہور میں 24 نومبر تک ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کو یقینی بنانے کےلئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کی گئی ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک، خستہ حال، انتہائی خطرناک حد کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو اجازت نہیں جبکہ پابندی سے مستثنیٰ پٹرول، ادویات، خوردونوش اور مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس کی طرف سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف ہیوی کریک ڈاؤن بھی جاری ہے،روزانہ 60 لاکھ کے جرمانے اور سینکڑوں گاڑیاں و وہیکلز کو بند کروایا جارہا ہے۔

شہر میں 41 انسدادِ سموگ اسکواڈز بھی تشکیل دیے گئے اور کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close