اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس اہلکاروں و افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چھٹی پر گئے اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے، تمام ایس ایچ اوز کو نفری فراہمی کی لسٹیں بھی مرتب کر لی گئیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی اور دیگر صوبوں کی نفری بھی 21 نومبر کو اسلام آباد پہنچ جائے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبرکو احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز سے ہینڈل کرنے کے لیے اسلام آباد میں رینجرز اور اضافی ایف سی تعینات کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ، ملکی و بین الاقوامی نمائش کنندگان کے ہتھیاروں اور آلات کا مشاہدہ کیا
اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار اہلکاروں کی خدمات طلب کر لیں۔ اسلا آباد پولیس نے پاک رینجرز کے 5 ہزار اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے خط لکھ کر رینجرز اور اضافی ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں