پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کیلئے طالبات کوبڑی خوشخبری سنادی‎

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت کا درخواستیں دینے والی تمام طالبات کوای بائیکس دینے کا اعلان،طلبہ کیلئے بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی، بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کیلئے قرض دینے کی منظوری دیدی۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک فراہم کی جائے گی۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق یتیم سٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں سٹوڈنٹس کیلئے بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کر دی گئی جب کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرول پر چلنے والی 5 ہزار سے زیادہ اور 2 ہزار الیکٹرک بائیکس کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں طلبا کو 20 ہزار موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے پروجیکٹ کا آغازکیاگیاتھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رواں سال 12 اپریل کو چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت طلبا و طالبات کیلئے 20 ہزار موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close