اسلام آباد کے بعد ایک اور بڑے شہر میں بھی دفعہ 144 نافذ

کراچی (پی این آئی) دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پیش نظر کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں 18 سے 24 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کردی، کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ دفاعی نمائش آئیڈیاز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ جس کے تحت شہر بھر میں ہر طرح کے اجتماعات، مظاہروں، ریلیوں اور پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے مقامی اور غیرملکی شرکا کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close