عمران خان کیخلاف وفاق میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں 62 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق مختلف تھانوں میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 62 مقدمات درج ہیں۔یاد رہے کہ نورین نیازی نے اڈیالہ جیل میں قید اپنے بھائی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمات کی زبانی تفصیل بتائی تھی تاہم عدالت نے حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close