سینیئر صحافی انتقال کر گئے

لاہور(پی این آئی)سینیئر صحافی اور معروف دانشور خالد احمد لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

81 سالہ خالد احمد نے کئی اخبارات میں صحافتی خدمات سرانجام دیں،انہوں نے دہشت گردی اور لسانیات سمیت کئی موضوعات پر لکھا۔الفاظ کی تاریخ اور معنی کے کھوج سے انہیں خاص دلچسپی تھی۔اہل خانہ کے مطابق خالد احمد کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دوسری جانب ہیومین رائٹس کمیشن پاکستان نے سینیئر صحافی خالد احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ خالداحمد ایک نامور مصنف اور ماہر لسانیات تھے،ان کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close