احتجاج کا اعلان

ملتان(پی این آئی) پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ زرعی ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں میڈیا کے گفتگو کرتے ہوئےکسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ دسمبر میں ملک بھر کی تمام کسان تنطمیں احتجاج کریں گی مگر ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت معیشت میں بہتری کا واحد ذریعہ ہے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیحات میں زراعت نہیں ہے۔خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ رواں برس گندم کی کاشت 30 فی صد تک کم ہونے جا رہی ہے، گزشتہ سال گندم کی قیمت نا ملنے پر زراعت کی گروتھ مائنس پر گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close