کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، اہم شخصیات کی انٹری ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ایکسائز کا محکمہ واپس لے لیا گیا جبکہ مکیش کمار چاولہ ایک بار پھر وزیر ایکسائز تعینات کر دیے گئے۔ شرجیل میمن کے پاس اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے محکمے رہ گئے۔ دوست علی راہموں کو صوبائی وزیر سے مشیر بنا دیا گیا، محمد علی ملکانی کو لائیو اسٹاک فشریز کا محکمہ دے دیا گیا۔

جبار خان معاون خصوصی خوراک سندھ تعینات کیے گئے۔ جنید بلند معاون خصوصی اسٹویوٹا، لعل چند کو معاون خصوصی اقلیتی امور بنا دیا گیا۔

راجویر سنگھ معاون خصوصی انسانی حقوق جبکہ قاسم نوید قمر معاون خصوصی انویسٹمنٹ اینڈ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ تعینات کیے گئے۔ سلیم بلوچ کو معاون خصوصی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کیا جائے گا۔

سندھ کابینہ میں بابل بھیو کی واپسی ہوئی ہے اور انہیں جنگلات اور وائلڈ لائف کا محکمہ دیا گیا ہے۔ بابل بھیو نے گاڑی سے اسلحہ نکلنے پر کابینہ سے استعفیٰ دیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سعید غنی سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا محکمہ واپس لے لیا گیا جبکہ جام خان شورو سے خوراک کا محکمہ واپس لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close