ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آ گئی

کوئٹہ(پی این آئی)امن و امن کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس آج سے بحال کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج صبح 9 بجے روانہ ہوئی جبکہ چمن کے لیے ٹرین آج بھی معطل رہے گی۔اندورنِ ملک کے لیے ٹرین سروس 4 روز بعد آج سے بحال کی گئی ہے۔محکمۂ ریلویز نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد ٹرین سروس 4 روز کے لیے معطل کی تھی۔

دھماکے کے بعد امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔یاد رہے کہ ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close