قبائلی رہنما ساتھیوں سمیت قتل

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ خضدارمیں کراڑو کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مقامی قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی اور ان کےتین ساتھی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close