صوبائی دارلحکومت میں بڑی پابندی عائد

لاہور (پی این آئی) لاہور میں جمعہ اور اتوارکو ہیوی ٹریفک اور دھوں چھوڑنے والی ہرقسم کی وہیکل پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی ۔

ٹریفک پولیس کی سربراہ عمارہ اطہر کے مطابق پابندی کے اطلاق کو سوفیصد یقینی بنایاجائے گا،ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات رہے گی، شہر بھر میں ہیوی ٹریفک، خستہ حال، انتہائی خطرناک گاڑیوں کو اجازت نہیں ہو گی اسی طرح حد کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو اجازت نہیں ہے۔عمارہ اطہر نے بتایا کہ تمام مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت ہوگی، پابندی سے مستثنیٰ پیٹرول، ادویات اور خوردونوش کی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی،ٹرانسپورٹرز سموگ تدارک اور صحتمند آپ و ہوا کےلئے حکومتی احکامات کی پاسداری کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں