ایل پی جی صارفین کیلیے برُی خبر

ملتان (پی این آئی ) ایل پی جی کے بدترین بحران کا خدشہ، ایل پی جی ٹرانسپورٹرز، ایل پی جی مارکیٹنگ، پلانٹس اور آل پنجاب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے سال بھر ایل پی جی کی دوکانیں بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سردیوں کی آمد پر ملک میں ایل پی جی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ سر پر منڈلانے لگا ہے۔ایل پی جی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کے خلاف ہڑتال اور احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ ایل پی جی ٹرانسپورٹرز، ایل پی جی مارکیٹنگ، پلانٹس اور آل پنجاب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینکڑوں کارکنان نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پولیس کے خلاف احتجاج میں شامل ہیں۔ ہڑتال کرنے والے کارکنوں نے متعدد بار ملتان روڑ بطور احتجاج بلاک کیا۔

احتجاج کرنے والی ایسوسی ایشنز کے چئیرمین عرفان نذیر کاہلو، حاجی نعمان، میاں اجمل، غلام سرور، عبداللہ خان مہمند سمیت دیگر عہدیداروں کے سین ایچ اے اور موٹر ویز پولیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دونوں دور ناکام ہو گیے۔ عرفان نذیر کاہلو نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو کارکن ملتان روڑ سمیت موٹر ویز کو مکمل طور پر بند کر دیں گے، ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پورا سال بھی دھرنا دینا پڑا تو دیں گے۔میاں اجمل کا کہنا تھا کہ ایل پی جی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو بہت جلد ایل پی جی فروخت کرنے والی دوکانیں بھی بند کر دیں گے۔ ایسوسی ایشن کے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ملتان روڑ پر کوئی حادثہ ہو گیا تو ذمہ دار این ایچ اے اور موٹر وے پولیس ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close