اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے بالآخر اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسموگ سے پریشان پنجاب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد،گوجرانوالا، لاہور، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بھی بارشوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close