کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا

سندھ کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات کے باعث ڈپٹی کمشنر ضلع ساؤتھ نے چھٹی کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کمیٹی 13 کہکشان کلفٹن کے علاقے میں کل عام تعطیل ہوگی،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کے علاقے میں بھی کل عام تعطیل ہوگی،ڈپٹی کمشنر جنوبی نے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کل انتخابات کی وجہ سے یوسی 13 میں چھٹی ہوگی،ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے کہاکہ چھٹی کا فیصلہ ووٹرز کےلئے کیا گیا ہے،الیکشن کمشنر سندھ کی ہدایات پر چھٹی دی گئی ہے۔ووٹر کو باآسانی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close