عام تعطیل کا اعلان

ننکانہ صاحب(پی این آئی) ننکانہ صاحب میں 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے چھٹی کا اعلان کیا گیا۔بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات 13 سے 16 نومبر تک ننکانہ صاحب میں جاری رہیں گی، تقریبات میں ملکی اور غیر ملکی ہزاروں سکھ یاتری شرکت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں