لاہور(پی این آئی)جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے اسموگ کی خطرناک صورتحال پر پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ تخت لاہور والے سیاسی کے بعد ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابوپانے میں ناکام ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اسموگ کی ستائی 3 سالہ بچی عدالت اور ہماری وزیراعلیٰ جینوا پہنچ گئیں، کہاں گیا بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو لکھا جانیوالا اسموگ ڈپلومیسی لیٹر؟۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو اسموگ ڈپلومیسی لیٹر لکھیں گی۔
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش برسانے کے بیانات سن سن کر اب تو کان پک گئے ، حکمرانوں کو اپنے ہیلتھ سسٹم پر اعتبار نہیں ، اسی لئے جینوا گئے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا تعلیمی ادارے اور موٹر ویز بند کرنے سے اسموگ کا خطرہ ٹل جائیگا ؟۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں