دھند اور اسموگ میں اضافہ، سفر کرنا مشکل۔۔ موٹروے بند

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن دھند اور سموگ کے باعث بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے اور موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔موٹر وے پولیس نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close