صبح سویرے افسوسناک خبر، متعدد افراد جاں بحق

لاہور(پی این آئی)شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کردی گئی ہے۔گوجرہ میں اسموگ کے باعث ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ماں اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔بھکر کے ایم ایم روڈ پربس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکر اگئی۔

ریسکو حکام کا کہنا ہے کہ حادثےمیں 2 مسافر جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ بس ملتان سےراولپنڈی جا رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close