پولیس نے اہم پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرلیا

کراچی(پی این آئی) کراچی سے صوابی جاتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیاگیا۔ عدالت نے گرفتاررہنماؤں کومچلکے جمع کرانے پررہائی کا حکم دے دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر، ڈاکٹر مسرور سیال، ارسلان خالد سمیت 12 رہنماؤں کی ضمانت منظور ہوگئی، عدالت نے گرفتاررہنماؤں کومچلکے جمع کرانے پررہائی کا حکم دے دیا ہے۔قبل ازیں کراچی سے صوابی جاتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتارکیاتھا،پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کوعدالت میں پیش کردیا گیا تھا۔راجا اظہر،ڈاکٹر مسرور سیال، ارسلان خالد دیگرشامل ہیں رانا محمد اعظم ودیگرعدالت میں پیش ہوگئے تھے۔قیدی وین کے اندر ہی قیدی نمبر 804 کے حق میں نعرے بلند کر دیے گئے۔کراچی سے گرفتار ورکرز کی قیدی وین سےعمران خان کے حق میں نعرے بازی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close