مسافروں کیلئے اہم خبر، موٹر وے بند کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے میدانی علاقوں اسموگ اور دھند میں اضافے کے باعث موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں، دھند کےموسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک سفر کا بہتر ین وقت ہوتا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے رات کو سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا کہ ڈرائیورز رات سفر کرنے کیلئے گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹیں استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close