مارکیٹیں کتنے بجے بند ہونگی؟ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

لاہور(پی این آئی) سموگ کے تدارک سےمتعلق کیس کیس لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات 8بجے جبکہ اتوار کو مکمل بند کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے مارکیٹیں رات 8بجے بند کرنے کا بھی حکم دیدیا اور اتوار کے دن مارکیٹیں مکمل بند کرنے کاحکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ نے تمام نجی دفاتر میں 2دن کیلئے ورک فراہم ہوم کرنے کا بھی حکم دے دیا،عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی اور ڈولفن پولیس کو بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ہدایت کی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل سموگ سے متعلقہ سرگرمیوں کا مانیٹر کریں گے،ڈولفن والے بے کار لوگ ہیں، خود دیکھاکہ چند لڑکوں کو سڑک پر پکڑ کر کھڑے تھے،مینار پاکستان کی طرف رات 11بجے گاڑیاں بڑی تعداد میں کالا دھواں چھوڑتی نظر آئیں،11بجے کے بعد جوگاڑیاں آتی ہیں ان سے اتنا دھواں نکلتا ہے جس کی کوئی حد نہیں،کاش افسر باہر نکل کر دیکھیں کہ کیا حالات ہیں،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں دفاتر میں بیٹھے رہتے ہیں،کیا ان افسران کی ذمے داری نہیں کہ وہ باہر نکل کر دیکھیں کہ گاڑیاں کتنا دھواں دے رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں