سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ

جنوبی وزیرستان (پی این آئی) جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ کارروائی کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ مقابلے میں وطن کے چار بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close