لاہور (پی این آئی)بڑھتی سموگ کے پیش نظر پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباداورملتان ڈویژنز میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے ،پابندی کا اطلاق 31جنوری تک ہوگا۔دوسری جانب سموگ کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے سموگ وار روم قائم کردیا،سموگ وار روم میں 8 محکموں کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔سموگ وار روم میں محکمہ زراعت، سپارکو، ایل ڈبلیوایم سی کے افسران شامل ہیں،محکمہ ماحولیات، لوکل گورنمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے افسران بھی موجود ہونگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں