اسکولز بند کرنے کا اعلان ، بڑی خبر

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچارہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ بچیوں کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے زائد ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کر رہے ہیں، 17 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے،سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close