ہفتے میں 3 چھٹیاں؟ طلباو طالبات کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی )اسموگ کے باعث لاہور میں جمعے، ہفتے اور اتوار کو اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

اسموگ کے تدارک کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعے، ہفتے اور اتوار کو تمام تعلیمی ادارے بند کرنے اور گلبرگ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی گرین لاک ڈاؤن لگانے کے لیے تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق شملہ پہاڑی کے بعد گلبرگ، لبرٹی، ایم ایم عالم روڈ اور مین مارکیٹ کا علاقہ بھی گرین لاک ڈاؤن کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری ماحولیات سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو تجاویز دیں گے۔

اسموگ کے تدارک کے لیے چھٹیوں اور گلبرگ میں گرین لاک ڈاؤن سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close