کراچی سے لاہور جانیوالے نجی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی(پی این آئی) کراچی سے لاہور جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث واپس رن وے پر اتار لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والے نجی ایئر لائن کے طیارے میں فنی خرابی ہو گئی، طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹیک آف پوائنٹ پہنچا تو انجن میں خرابی پیدا ہو گئی،کپتان نے طیارے کو واپس رن وے پر اتار لیا اور مسافروں کو لاؤنچ منتقل کر دیاگیا،جس پر مسافروں نے احتجاج کیا۔یادرہے کہ پرواز نے اتوار کی رات کو لاہور کیلئے روانہ ہونا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close