لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لئے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے ادا کرنے کی منظوری دے دی، منظوری آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی۔حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2016 میں 23 لگژری گاڑیاں چائنیز اور دیگر وی وی آئی پیز کے لیے خریدی تھیں، 2016 کے بعد سے سی پیک سمیت دیگر چینی منصوبوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد گاڑیاں کم پڑ گئیں۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ حکومت نے پنجاب میں جاری چینی منصوبوں کی سیکیورٹی کے لئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی، 2021 ماڈل کی بم پروف بی ایم ڈبلیو اوریجنل گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں