پاکستان سے مزدوری کیلئے بیرون ملک جانے والا شہری اغواء

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد سے مزدوری کے لیے تھائی لینڈ جانے والے شہری کو اغوا ءکرلیا گیا ہے۔

مزدوری کے لیے تھائی لینڈ جانے والے شہری حماد الرحمان کو اغوا ءکیے جانے کے بعد اہلِ خانہ کی جانب سے وزارت خارجہ کو درخواست دی گئی ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو برما بارڈر کے قریب رکھا گیا ہے۔مغوی شہری کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے گھر والوں کو ٹیلی گرام پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میرے بیٹے کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔والد کا کہنا ہے کہ جس جگہ ان کے بیٹے کو رکھا گیا ہے وہاں اور بھی پاکستانی موجود ہیں، جن پر روزانہ تشدد کیا جاتا ہے اور 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔اغواء ہونے والے شہری کے والد کا کہنا ہے کہ حماد الرحمان کو ائیر پورٹ سے اغوا ءکیا گیا، میری حکومت سے درخواست ہے وہ میرے بیٹے کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close