موٹروے پولیس نے بڑا کارنامہ سر انجام دیدیا

لاہور ( پی این آئی) موٹر وے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اتوار کی علی الصبح کار چارسدہ سے فیصل آباد جارہی تھی کہ اچانک سیال موڑ کے قریب پٹرول لیک ہونے کی وجہ سے کار میں آگ بھڑک اٹھی، موٹر وے پولیس ایم 2 نے مسافروں کو کار سے بحفاظت نکالتے ہوئے جدید آلات سے فوری آگ پر پر قابو پالیا اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، مسافروں نے موٹر وے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی اور ایڈیشنل آئی جی علی احمدصابرکیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

ادھر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ’موٹروے ایمبولینس سروس جلد متعارف کی جائے گی‘، انہوں نے یہ بات ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں انٹر نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہی جہاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ملک محمد احمد خان نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

بتایا گیا ہے کہ اس تقریب میں بین الاقوامی ریسکیو چیلنج اور اقوام متحدہ کی INSARAG مشق میں 23 ممالک کے 274 مندوبین کے علاوہ وزیربرائے ایمرجنسی سروسزخواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر، اقوام متحدہ کے INSARAG سیکرٹری ونسٹن چانگ اور امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز بھی موجود تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے بین الاقوامی ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمپئن ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کی علامت قرار دیا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے ملائیشیا، چین، کوریا، فلپائن، تھائی لینڈ، برطانیہ، نیپال اور پاکستان کی ٹیموں کی شرکت کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close