مشہور ریسٹورنٹس سیل، بھاری جرمانہ عائد

اسلام آباد (پی این آئی) ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ریسٹورنٹس سیل کردیے۔

ایف بی آر کے مطابق پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر سے جعلی رسیدوں کی تصدیق ہوئی، دونوں ریسٹورنٹس کو سیل کر کے پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔ایف بی آر کا کہنا ہےکہ 25 اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم شروع ہوچکی ہے، پہلے مرحلے میں اسکیم اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، اسکیم کو اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائےگی۔

ایف بی آر کے مطابق جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کرنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے، ایف بی آر صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرےگا، یہ اہم اقدام جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close