موٹر وے پر افسوسناک واقعہ، ہلاکتیں

اسلام آباد (پی این آئی) موٹر وے پر ایم ون ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس کا گیس سلنڈر پھٹنے سے بس میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق موٹروے پولیس نارتھ زون کے ترجمان محمد ثاقب نے بتایا کہ موٹروے پر بس جلنے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے بس میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close