افسوسناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان ہو گیا

کھڈیاں خاص (پی این آئی) ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں2 موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ تھانہ کھڈیاں کی حدود میں واقع گاؤں ڈھلم ہٹھاڑ چور کوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمی خاتون کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close