نجی کالج میں مبینہ زیادتی سے متعلق ویڈیو بنانا لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا

گوجرانوالا(پی این آئی)گوجرانوالا پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کو لاہورکے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے سے متعلق ویڈیو بنانے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالا میں لیڈی کانسٹیبل نے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی سےمتعلق ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔انکوائری کے بعد الزام ثابت ہونے پر لیڈی کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔پولیس کے مطابق یونیفارم میں ویڈیو بنانا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ویڈیو بیان میں لیڈی کانسٹیبل نےکہا تھا کہ لاہور کالج میں جیسے واقعات روز پیش آتے ہیں، لیکن انہیں چھپا لیا جاتا ہے، یہ طلبا کی ہمت ہے کہ اس واقعےکو منظر عام پر لائے، ہر بیٹی کو بندوق چلانا سکھائیں، ہر بیٹی کو اپنی حفاظت کے لیے چاقو پاس رکھنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close