پولیس اہلکاروں کو پلاٹ اور موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی) سندھ پولیس اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے انسپکٹر رینک تک کے ملازمین کو مراعات فراہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں پولیس دربار کا

انعقاد کیا گیا جہاں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز سمیت افسران و جوانوں اور ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے شرکت کی۔۔۔۔۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی این پی ایف عرفان زمان نے کہا کہ این پی ایف کا مقصد پولیس کی فلاح ہے، اہلکاروں کے لیے پلاٹ کی پہلی ڈاؤن پیمنٹ پولیس فاؤنڈیشن دے گی اور  پولیس ہاؤسنگ سوسائٹی کے پہلے 2000 پلاٹس میں این پی ایف 50 ہزار روپے کی شراکت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close